محسن نقوی اور خواجہ آصف کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اور وفاقی وزیر ایوی ایشن و دفاع خواجہ محمد آصف نے علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور کا دورہ کیا، وفاقی وزراء نے ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور فوری طور پر سہولتیں بڑھانے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزرا محسن نقوی اور خواجہ آصف نے اپنے لاہور ایئرپورٹ کے دورے کے دوران بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافہ، سرچ کے طویل اور 3 درجاتی عمل کو آسان اور تیز بنائے جانے کے احکامات جاری کیے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کے مسائل کے فوری حل اور مسافروں کے لیے سہولتیں بڑھانے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزرا  نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تلاشی کے عمل کو آسان اور تیز کرنے کا حکم دیا، اے ایس ایف، اے این ایف اور کسٹمز کے حکام سے سرچ کو سہل بنانے کا پلان بھی طلب کیا، اور قابل عمل پلان اگلے 24 گھنٹے میں تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ پر کامیاب تجربے کے بعد سرچ کے عمل کو دیگر ایئرپورٹس پر بھی شروع کیا جائے گا، ایئرپورٹس پر مسافروں کی آمدورفت سہل بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیرداخلہ محسنن نقوی نے بیرون ملک آمد اور روانگی ٹرمینل پر امیگریشن کے کاؤنٹرز میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو انتظار کی زحمت سے بچانے کے لیے فوری طور پر امیگریشن کاونٹرز کی تعداد بڑھائی جائے۔ 3 روز میں امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافے کا حتمی پلان پیش کیا جائے۔ امیگریشن کاؤنٹرز بڑھنے سے مسافروں کو انتظار سے نجات ملے گی۔

’مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے آوٹ آف باکس اقدامات کیے جائیں‘۔

وفاقی وزرا نے امیگریشن  کاؤنٹرز پر مسافروں کے لیے انتظامات کاجائزہ لیا، اے این ایف، اے ایس ایف اور کسٹمز کے سرچ کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا، ایئرپورٹ پر مسافروں کے موجودہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزراء کی زیر صدارت ایئرپورٹ کے کانفرنس روم میں اجلاس بھی ہوا، جہاں دونوں وفاقی وزرا کو ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے اقدامات کے بارے بریفنگ دی گئی، متعلقہ حکام کو مسافروں کے لیے سہولتیں بڑھانے کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی، اے این ایف کے کرنل شوکت، ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر سرفراز ورک، اے ایس ایف، کسٹمز اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ