وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ 28 اپریل سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

جمعہ 26 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 28 سے 29 اپریل 2024 تک سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی تعاون، ترقی اور توانائی سے متعلق ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جمعہ کو دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں میڈیا کو بتایا کہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاؤس شواب کی جانب سے دعوت نامے موصول ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ فورم میں اعلیٰ سطح پر شرکت پاکستان کی ترجیحات بالخصوص صحت کے عالمی مسائل، جامع ترقی، علاقائی تعاون کی بحالی اور ترقی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت کو پیش کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔

مرکزی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور ایونٹ میں شریک دیگر اہم شخصیات سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم 4 اور 5 مئی 2024 کو گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں پائیدار ترقی کے لیے مذاکرات کے ذریعے اتحاد اور یکجہتی کو بڑھانا‘  کے موضوع پر اسلامی سربراہی کانفرنس کے 15ویں اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سورۃ الرحمان کی تلاوت نے نعمان اعجاز کو کینسر سے کیسے نجات دلائی؟ اداکار نے صحتیابی کا حیران کن واقعہ سنادیا

سیلاب کے بعد لگ بھگ 500 غیر ملکی حکام سے رابطے میں نہیں، نیپالی وزیر داخلہ

مدارس کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق دیرینہ مسئلے کے حل میں اہم پیشرفت

دل دہلا دینے والی واردات، 21 سالہ ماڈل اپنے گھر میں چھریوں کے وار سے قتل

خواتین کو ڈھال بناکر بی ایل ایے قانون سے نہیں بچ سکتی، بلوچستان حکومت کی وارننگ

ویڈیو

مولانا اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد نہیں چل پائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ