نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت برائے سیکیورٹی ڈین جاروس نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون، نقل مکانی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں روابط بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received UK Minister of State for Security, Mr. Dan Jarvis, in Islamabad today.
The two sides reviewed Pakistan–UK bilateral relations and agreed to further deepen cooperation in security, law… pic.twitter.com/uvdT8RsRwG
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 5, 2026
ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ آر فور پلس ای فور فریم ورک کے تحت جاری تعاون کو آگے بڑھانے کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔











