‘مس یونیورس’ کا تاج 60 سالہ حسینہ نے سجا لیا

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ارجنٹائن کی 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا تاج پہن کر عمر اور خوبصورتی کے دقیانوسی تصورات کو ایک ہی جھٹکے میں توڑ دیا۔

وہ مقابلہ حسن کی تاریخ میں پہلی 60 سالہ خاتون ہیں جنہوں نے ٹائٹل اپنے نام کیا اور اس تاثر کو بھی رد کر دیا جس میں لوگ خوبصورتی کو عمر سے جوڑتے ہیں۔

ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ’میں مقابلہ حسن میں ایک نئی شروعات پر بہت پُرجوش ہوں، ہم ایک ایسے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں جو صرف خواتین کی جسمانی خوبصورتی تک محدود نہیں بلکہ اقدار کا مجموعہ بھی ہے۔‘

انہوں نے اس عمر کے لوگوں کی نمائندہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرے خیال میں ججز نے میرے اعتماد اور جذبے کو دیکھا۔‘

الیجینڈرا ماریسا روڈریگز کا تعلق ارجنٹائن کے صوبہ بیونس آئرس کے دارالحکومت لا پلاٹا سے ہے۔پیشے کے اعتبار سے وہ ایک وکیل اور صحافی ہیں۔

وہ مس یونیورس بیونس آئرس 2024 کی فاتح ہیں اور اب مئی 2024 میں ہونے والے مس یونیورس ارجنٹائن کے مقابلے میں بیونس آئرس کی نمائندگی کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

اگر وہ یہ مقابلہ بھی جیت جاتی ہیں، تو 28 ستمبر2024 کو میکسیکو میں ہونے والے مس یونیورس ورلڈ مقابلے میں ارجنٹائن کا جھنڈا تھام کر حصہ لیں گی۔

خیال رہے اس سے قبل مس یونیورس کے مقابلے میں صرف وہی خواتین حصہ لینے کی اہل تھیں جن کی عمر 18 سے 28 برس تک ہو۔تاہم اس ٹائٹل کا اہتمام کرنے والے ادارے نے 2024 کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ مقابلے میں حصہ لینے والی خواتین کے لیے عمر کی حد ختم کر دی گئی ہے اور کوئی بھی 18 سال سے زائد عمر کی خاتون مقابلے میں حصہ لے سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟