سپریم کورٹ کا وفاقی حکومت کو 2 ہفتے میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی قائم کرنے کا حکم

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 2 ہفتے میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی قائم نہ ہونے سے عوام کے بنیادی حقوق پر سنگین اثرات ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کی 6 مئی 2024 کی سماعت کے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے قیام کے ساتھ حکومت اس کے لیے فنڈز کا بندوبست بھی کرے۔ موسمیاتی تبدیلی عوام کو درپیش سب سے سنگین خطرہ ہے،

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر 2017 میں موسمیاتی تبدیلی ایکٹ بنایا گیا تھا، 7 سال گزرنے کے باوجود موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی قائم ہوئی نہ فنڈز جاری ہوسکے۔ اٹارنی جنرل نے 21 مارچ کو موسمیاتی تبدیلی کونسل اجلاس کا کہا لیکن 6 مئی تک اتھارٹی قائم نہیں ہوسکی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، کے پی اور سندھ نے عدالتی حکم پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پالیسی مسودہ جمع کروا دیا ہے، بلوچستان حکومت کے مطابق پالیسی منظوری کے لیے کابینہ کو بھیج دی گئی ہے۔ عدالت نے مزید سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار