وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات، تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دورہ سعودی عرب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائن پر اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور انہیں جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے سابق دور حکومت میں اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے مختلف منصوبوں میں ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری پر اسلامی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت کو سراہا اور اس حوالے سے ڈاکٹر الجاسر کے ذاتی تعاون اور قائدانہ کردار کو تسلیم کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ مفید شراکت داری، تعمیر نو اور روزگار میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے۔

وزیراعظم نے صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے گفتگو میں بتایا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو صحیح خطوط پر استوار کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تمام خدشات کو دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز مہیا کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح سے فعال ہے۔

اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر نے کہا کہ پاکستان، اسلامی ترقیاتی بینک کا بانی رکن ہے اور ایک انتہائی اہم ممبر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھرپور قدرتی و آبی وسائل سے نوازا ہے۔ پاکستان کی بڑی افرادی قوت سے بھرپور طرح سے مستفید ہوا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی خوشحالی اور بہتری کے لیے دعا گو ہیں۔

ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری بھی موجود تھے۔

قبل ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے ملاقات کی۔ بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔ جیسا کہ بینک اپنی گولڈن جوبلی منا رہا ہے، ہمیں اسلامی ترقیاتی بینک کو ایک ادارے کے طور پر قائم کرنے اور مضبوط بنانے میں پاکستان کی خدمات پر فخر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟