دبئی کی حکومت نے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے مسافر ٹرمینلز کے ڈیزائن کی منظوری دے دی، دبئی ایوی ایشن کارپوریشن 128 ارب درہم کی لاگت سے عمارت کی تعمیر شروع کرے گی۔
Today, we approved the designs for the new passenger terminals at Al Maktoum International Airport, and commencing construction of the building at a cost of AED 128 billion as part of Dubai Aviation Corporation's strategy.
Al Maktoum International Airport will enjoy the… pic.twitter.com/oG973DGRYX
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) April 28, 2024
مزید پڑھیں
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس نئی تعمیر کے بعد المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈہ میں دنیا کی سب سے زیادہ مسافروں کی گنجائش والا اڈہ بن جائے گا، جس میں سالانہ 26 کروڑ سے زائد مسافر سفر کرسکیں گے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ دبئی کے موجودہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حجم سے 5 گنا زیادہ ہوگا، اور آنے والے سالوں میں دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے تمام آپریشنز اس پر منتقل کر دیے جائیں گے۔ ہوائی اڈے میں 400 ہوائی جہازوں کے کھڑے ہونے کی جگہ ہوگی، اور اس میں 5 متوازی رن وے ہوں گے۔
’ایوی ایشن سیکٹر میں پہلی بار نئی ایوی ایشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ دبئی ساؤتھ میں ہوائی اڈے کے ارد گرد ایک پورا شہر بنا رہے ہیں، جس میں 10لاکھ لوگوں کے لیے مکانات بنائے جائیں گے، یہ لاجسٹک اور ہوائی نقل و حمل کے شعبوں میں دنیا کی معروف کمپنیوں کی میزبانی کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک نیا پروجیکٹ بنا رہے ہیں، جو اپنے بچوں اور ان کے بچوں کی مسلسل اور مستحکم ترقی کو یقینی بنائے گا۔ دبئی کا ہوائی اڈہ، اس کی بندرگاہ، اس کا شہر، دنیا کا نیا عالمی مرکز ہوگا۔