وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن قریب ہیں اس لیے نریندر مودی بھڑکیں مار رہے ہیں اور رنگ بازی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا ’ایک زمانہ تھا کہ پڑوسی ملک سے آئے دن دہشتگرد ایکسپورٹ ہوتے تھے، جو ہمارے دیش کے جوانوں کو مار کر بھاگ جاتے تھے، اب سرجیکل اسٹرائیک ہوتا ہے۔‘
نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا ہندوستان ہے، یہ گھر میں گھس کے مارے گا۔
پچھلی دفعہ گھس کر مارنے کی کوشش کی تھی جہاز بھی گنوایا اور پائلٹ واپسی کا احسان لیا۔ اپنی ائر فورس کے کپڑے اتراوۓ۔ الیکشن قریب ھے مودی بھڑکیں اور رنگ بازی کر رہا ھے۔ pic.twitter.com/EmmSImwIZn
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) April 28, 2024
وزیر دفاع خواجہ آصف نے نریندر مودی کو جواب میں کہا ’پچھلی دفعہ گھس کر مارنے کی کوشش کی تھی، جہاز بھی گنوایا اور پائلٹ واپسی کا احسان بھی لیا، اپنی ایئر فورس کے کپڑے بھی اتروائے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہیں اب ایک بار پھر نریند مودی بڑھکیں مار رہے ہیں اور رنگ بازیاں کررہے ہیں۔