آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دیدی

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دیدی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کو آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر اسی ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق یہ تیسری اور آخری قسط ہے۔ اس سے قبل پاکستان 1.9 ارب ڈالر وصول کرچکا ہے۔

دوسری جانب حکومت آئی ایم ایف سے ایک اور پروگرام لینے کا فیصلہ کرچکی ہے جس کے لیے مذاکرات کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ دنوں نے کہا تھا کہ جون یا جولائی میں آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔

گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر ریاض میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے بھی ملاقات ہوئی جس میں نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟