پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول ہوگئے

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اپریل 2024 کو ہونے والے اجلاس میں اسٹینڈ بائی معاہدے (ایس بی اے) کے تحت پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 29 اپریل کو دی گئی منظوری کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آج 30 اپریل کو 1.1 ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 3 مئی 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں یہ رقم ظاہر ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق یہ تیسری اور آخری قسط ہے۔ اس سے قبل پاکستان 1.9 ارب ڈالر وصول کرچکا ہے۔

دوسری جانب حکومت آئی ایم ایف سے ایک اور پروگرام لینے کا فیصلہ کرچکی ہے جس کے لیے مذاکرات کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ دنوں نے کہا تھا کہ جون یا جولائی میں آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔

گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر ریاض میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے بھی ملاقات ہوئی جس میں نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp