بھنویں بنوانے والی خواتین کے خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا کے دور میں خواتین اپنی خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے نت نئے فیشن کرتی ہیں تو وہیں پر بھنویں بنوانے کا رواج بھی عام ہوگیا ہے لیکن خواتین اس  سے بلکل بے پرواہ نظر آتی ہیں کہ جب وہ اپنی بھنویں بنواتی ہیں تو اس کا صحت پر کیا اثر ہوتا ہے۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق اپنی بھنویں بنوانے والی خواتین کے پھیپھڑوں کی ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھنویں بنوانے والی 2 خواتین میں ’سیسٹیمیٹک سارکوائڈوسس‘ نامی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے، جو قوت مدافعت کی ایسی حالت ہے جس میں پھیپھڑے پھول جاتے ہیں اور سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ڈاکٹروں نے آئی بروز بنوانے کے بعد خواتین کے اس حالت میں مبتلا ہونے کے کیسز ریکارڈ کیے ہیں۔

دونوں خواتین نے اپنی آئی بروز مائیکرو بلیڈ کروائی تھیں، جو کہ ایک نیم مستقل ٹیٹو بنانے کی تکنیک ہے، جس سے ابرو گھنی دکھائی دیتی ہیں۔ اس عمل کے بعد خواتین کی آئی بروز میں نارنجی اور سرخ نشانات رونما ہوئے، جس سے پریشان ہونے کے بعد وہ اپنے متعلقہ ڈاکٹروں سے ملنے گئیں۔

خواتین کی متاثرہ جلد کی بایوپسی سے معلوم ہوا کہ دونوں خواتین سارکوائیڈوسس میں مبتلا تھیں۔ ان کے سینے کے ایکسرے اور اسکینوں سے معلوم ہوا کہ یہ بیماری ان کے پھیپھڑوں اور لمف نوڈس میں بھی موجود تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp