مصنوعی اور مہنگے فیشل سے کیسے جان چھڑائیں؟

جمعہ 12 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مہنگائی کے اس دور میں بیوٹی پارلر جاکر فیشل کرانا آسان نہیں۔ مسئلہ صرف مہنگائی کا نہیں بلکہ ان مصنوعی پروڈکٹس کا بھی ہے جن کے بارے میں وثوق سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ قدرتی اجزا سے تیار کی گئی ہیں۔

ایسی صورتحال میں آپ کی جیب ہلکی ہونے کے ساتھ ساتھ جلد کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ رہتا ہے۔ تاہم ہر مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل ضرور ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو فیشل کے لیے ایک سستے، قدرتی اور مفید طریقے کے بارے میں بتائیں گے۔

ہمیشہ جوان رہنے کے لیے ٹماٹر سے فیشل کا طریقہ آپ بھی ضرور آزمائیں۔
ٹماٹر میں وٹامن سی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو جلد سے داغ دھبے دور کرنے اور جلد کو چمک عطا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

سب سے پہلے کلینزنگ کی جاتی ہے اس کے لئے ٹماٹر کا چھلکا اتار کر اور بیج نکال کر اس کی پیوری بنالیں اور اس میں ایک چمچ خشک دودھ ملا لیں اور کلینزنگ کرلیں۔

اسکربنگ:

رات بھر بھیگی ہوئی خشخاش کو پیس لیں۔ ایک چمچ پسی ہوئی خشخاش، ایک چمچ چینی اور ٹماٹر کا رس ملا لیں۔ یہ بہترین اسکرب تیار ہوگیا ہے۔

ماسک:

ایلوویرا جیل ایک چمچ، اسپغول کی بھوسی ایک چمچ اور ایک چمچ ٹماٹو کی پیوری ملا کر ماسک بنائیں۔

مساج کریم:

اس فیشل میں مساج آخری اسٹیپ میں کیا جاتا ہے۔ اس کے لئے 2 چمچ دہی، 2 چمچ خشک دودھ اور 2 چمچ ٹماٹو پیوری ملائیں اور اس سے مساج کریں۔

اسپرے:

عرق گلاب 50 ملی لیٹر اور ٹماٹر کا رس 50 ملی لیٹر اور ایلو ویرا جیل بھی 50 ملی لیٹر ملا کر اسپرے بوتل میں بھر لیں اور آخر میں مساج کریں۔ اپنے چہرے کی چمک دیکھ کر آپ خود حیران رہ جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp