بے بنیاد پروپیگنڈا اور میڈیا ٹرائل کاالزام، محمود خان اچکزئی نے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپنے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا اور میڈیا ٹرائل کرنے کاالزام عائد کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے سابق نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی سمیت ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور سیٹلمنٹ آفیسر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

محمود خان اچکزئی کی جانب سے قانونی نوٹس پشتونخوا لائرز فورم کے سینئر وکلا کی جانب سے دیا گیا ہے، جن میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حبیب اللہ ناصر اور ایڈووکیٹ نعمت اللہ اچکزئی بھی شامل ہیں۔

محمود خان اچکزئی نے نوٹس دھندگان پر اپنے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا اور میڈیا ٹرائل کرنے کاالزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے ان کی اور ان خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

Mashar Mehmood Khan Achakzai Legal Notice Defemation-1 by Asadullah on Scribd

محمود خان اچکزئی کی قانونی ٹیم کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کے مطابق نوٹس کی وصولی کے 7 دن کے اندر پریس کانفرنس کرکے محمود اچکزئی اور ان کے خاندان سے معافی مانگی جائے،‌مقرہ وقت کے اندر معافی مانگنے میں ناکامی پر  20 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد کی سر براہی میں ٹیم نے 3 مارچ کو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کواری روڈ پر محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ کے قریب کارروائی کی تھی وڈپٹی کمشنر نے محمود خان اچکزئی سے مبینہ قبضے کا پلاٹ واگزار کرانے کا دعویٰ کیاتھا۔

کارروائی کے وقت محمود خان اچکزئی کا ایک محافظ گرفتار کیا گیا تھا، کارروائی کے وقت محمود خان اچکزئی اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے، ڈپٹی کمشنر نے پلاٹ سیل کرکے محمود خان اچکزئی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!