مہوش حیات کی سرگرمیاں محدود، باڈی گارڈز رکھ لیے؟

اتوار 8 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کے حوالے سے افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ انہوں نے اپنی سیکیورٹی کے لیے پرائیویٹ باڈی گارڈز رکھ لیے ہیں۔

اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ مہوش حیات نے مبینہ طور پر سیاسی خبروں اور خود پر ہونے والی تنقید کے بعد باڈی گارڈز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مہوش حیات نے اپنی نقل وحرکت اور دیگر سرگرمیاں بھی محدود کر دی ہیں۔

اداکارہ سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اب وہ رکھے گئے پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز کے ساتھ ہی باہر جایا کریں گی۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پراداکاراؤں پر الزام لگانے والے شخص پر مہوش حیات نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔

ثبوت سامنے لائیں، ورنہ بیان واپس لیں، اداکاراؤں کی کردار کشی کرنے والے کو وارننگ

مہوش حیات نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا تھاکہ ’سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کچھ لوگ انسانیت کے درجے سے بھی گر جاتے ہیں، مجھے امید ہے کہ آپ نے اپنی یہ 2 منٹ کی شہرت سے خوب لطف اُٹھایا ہو گا‘۔

علاوہ ازیں31 دسمبر کو سوشل میڈیاپر مہوش حیات نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی جس پر کچھ صارفین نے ان کے لباس پر تنقید کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں