تجارتی خسارے میں 18 فیصد کمی، برآمدات میں اضافہ

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر17.09 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

جاری مالی سال کے دوران پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 9.10 فیصد کا اضافہ اور درآمدات میں 4.09 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 سے لے کر اپریل 2024 تک کی مدت میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 19.51 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 23.53 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 17.09 فیصدکم ہے۔

اپریل میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کاحجم 2.37 ارب ڈالر رہا جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 180.58 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ سال اپریل میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کا حجم 846 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں پاکستان کی برآمدات کاکل حجم 25.28 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.10 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات کاکل حجم 23.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اپریل میں برآمدات سے ملک کو 2.34 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال اپریل کے 2.13 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 10.02 فیصد زیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں پاکستان کی کل درآمدات کاحجم 44.79 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.09 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان کی مجموعی درآمدات پر46.70 ارب ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔اپریل میں پاکستان کا درآمدی بل 4.72 ارب ڈالر رہا جوگزشتہ سال اپریل کے 2.98 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 58.43 فیصد زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟