مانسہرہ میں 8 سالہ بچی مبینہ جنسی زیادتی کا شکار، 64 سالہ ملزم گرفتار

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مانسہرہ میں 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا 64 سالہ ملزم گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کردی۔

ڈسٹرک پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے وی نیوز کو بتایا کہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود درہ دلولہ موہری میں عمر رسیدہ شخص نے معصوم بچی کو مبینہ طور پر حواس کا نشانہ بنایا، بچی کی حالت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں

ڈی پی او کے مطابق افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے پولیس ٹیم مواقع پر پہنچ گئی۔ بچی کی نشان دہی پر درہ دلولہ کے رہائشی ملزم جس کی شناخت گوہر امان کے نام سے ہوئی ہے، کو گرفتار کرلیا ہے۔ اور تمام شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں زنا اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ملزم کڑی سزا ملے گی، ڈی پی او

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور نے اسپتال میں متاثرہ بچی کی عیادت کی اور لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ ملزم کڑی سزا ملے گی۔

ڈی پی او نے بتایا کہ تفتیش کے تمام مراحل اور تمام پہلوؤں کو میرٹ پر کرنے کے لیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دیا۔ اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب اللہ اور کیس کے تفتیشی آفیسر ہدایت دی ہے۔

بچی شدید خوف اور ذہنی دباؤ میں ہے

ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت بہتری آرہی ہے۔ تاہم وہ شدید خوف اور ذہنی دباؤ سے نکل نہیں پا رہی ہے۔  جبکہ پولیس کی ہدایت پر وکٹم سپورٹ سروس ٹیم مانسہرہ نے بھی متاثرہ بچی کے ساتھ ملاقات کی اور بچی کو سائیکلوجیکل ٹریٹمنٹ اور سائیکلوجیکل فرسٹ ایڈٖ فراہم کی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp