پنجاب پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، 2 ڈاکو ہلاک، 7 زخمی

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب پولیس نے سندھ اور پنجاب کے کچے کے سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکو ہلاک کردیے جبکہ 7 ڈاکو زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آپریشن میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت عالم شر اور نذیر شر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔

ڈی پی او نے کہاکہ پولیس کا مختلف مقامات پر ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ چل رہا ہے، جس میں ماچھکہ بھونگ، صادق آباد اور کوٹ سبزل کی پولیس نفری بھی شریک ہے۔ جبکہ راجن پور اور گھوٹکی پولیس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بگٹی قبیلے کے رضاکار بھی ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پولیس کی معاونت کررہے ہیں۔

دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عثمان انور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں رینجرز کی جانب سے پولیس کے ساتھ تعاون کیا جارہا ہے۔ جبکہ سندھ پولیس بھی ساتھ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس مختلف اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے، رضاکاروں کی جانب سے صرف خفیہ معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟