مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی برقرار، بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

پیر 11 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں بھارتی حکومت کی جانب سے  مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی قانونی حیثیت کو تسلیم کرلیا ہے۔

درخواست گزاروں نے بھارتی سپریم کورٹ سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور آرٹیکل 370 بحال کرنے کی استدعا کی تھی، بھارتی سپریم کورٹ نے 20 سے زیادہ درخواستوں کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آرٹیکل 370 کی منسوخی کا بھارتی صدر کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے30 ستمبر 2024 تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔

درخواستوں میں جموں و کشمیر کو جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کو بھی چیلنج کیا گیا تھا، بھارتی سپریم کورٹ نے 5 ستمبر کو آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں

بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، بھارت سے الحاق کے بعد ریاست جموں و کشمیر نے داخلی خود مختاری کا عنصر برقرار نہیں رکھا، آرٹیکل 370 ایک عارضی شق تھی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق بھارت میں انضمام کے بعد اب جموں وکشمیر الگ ریاست نہیں رہے گی، آرٹیکل 370 منسوخی کا فیصلہ قانونی تھا یا نہیں، یہ اہمیت کاحامل نہیں، ہر فیصلہ قانونی دائرے میں نہیں آتا، آرٹیکل 370 عبوری تھا مستقل نہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ کے مطابق آرٹیکل 370 کے نفاذ کا حکومتی فیصلہ بدنیتی پر مبنی نہیں تھا آرٹیکل 370 کا نفاذ عبوری تھا جسے ہٹانے کا فیصلہ درست تھا، صدر کے پاس آرٹیکل 370 کی منسوخی کا حق موجود ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ میں دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف درخواستوں پر 16 دن تک سماعت ہوئی تھی، چیف جسٹس کی سربراہی میں بھارتی سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے روزانہ کی بنیاد پر درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے وقت مقبوضہ وادی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی سمیت متعدد کشمیری رہنماؤں کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوگا جو واحد ثالث ہے، وائٹ ہاؤس

 پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا

گوگل ’بیک بٹن ہائی جیکنگ‘ کے خلاف مستعد، ویب سائٹس یہ ہتھکنڈا کیوں استعمال کرتی ہیں؟

لائیوامریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں ہوگا، معاہدہ ہوجانے کے امکانات روشن ہیں، وائٹ ہاؤس

ویڈیو

لائیوامریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں ہوگا، معاہدہ ہوجانے کے امکانات روشن ہیں، وائٹ ہاؤس

وزیراعظم کے 3ممالک کے دورے، ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی بھرپور تعریف

بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعریف

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا