مداح نے درفشاں سلیم کا بوسہ لے لیا، ویڈیو وائرل

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈراموں کی ٹاپ اور خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کا ایک مداح نے بوسہ لے لیا جس کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

درفشاں سلیم کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو ان کے مقبول ڈرامے عشق مرشد کے پریمیئر کی تقریب کی ہے جو 3 مئی کو لاہور میں منعقد ہوئی تھی۔

اس تقریب میں اداکارہ درفشاں سلیم اداکار بلال عباس خان اور دیگر کاسٹ کے ہمراہ شریک ہوئی تھیں۔ تقریب کے دوران درفشاں سلیم کے ساتھ متعدد خواتین و مرد مداحوں نے تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں تاہم ایک خاتون کی جانب سے سیلفی لینے کے بعد اداکارہ کا بوسہ لینے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مداح اداکارہ کے پاس آکر ان کے ساتھ سیلفی لیتی ہیں اور پھر اچانک سے ان کے گال پر بوسہ لے لیتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مداح کی جانب سے بوسہ لینے پر اداکارہ حیران رہ جاتی ہیں اور خود کو خاتون سے دور کرتے ہوئے آگے بڑھ جاتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

سوشل میڈیا صارفین نے خاتون مداح کی جانب سے اداکارہ کا بوسہ لینے کی حرکت کو ناسپند کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

صارف ہارون خان نے لکھا، ’کیا ہم عام لوگ کسی کو سرعام بوسہ کرسکتے ہیں یا اس اس حرکت پر پولیس کوئی ایکشن لے گی؟‘

صارف ردا عائشہ نے کہا، ’کیا بوسہ اتنا ضروری تھا؟ میرا مطلب ہے کہ اگر ایک مداح ہیں تو پہلے آپ اپنی حد میں رہیں تبھی آپ کو عزت مل سکتی ہے۔‘

نعمان خان نے لکھا، ’عجیب لوگ ہیں، اب یہ بوسہ کرنا اتنا بھی ضروری نہیں تھا جتنا اس آنٹی نے سب کے سامنے خود کو ذلیل کیا۔‘

کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے خاتون مداح کے اس عمل کو مسئلہ قرار نہیں دیا۔ کنزا خان کا کہنا تھا، ’اس میں کیا برائی ہے؟ اس نے اداکارہ کی محبت میں یہ کیا ہے۔‘

صارف عمر اصغر نے کہا، ’اس میں غلط کیا ہے؟ عورتیں تو ویسے بھی ایک دوسرے کے ساتھ اسی طرح ملتی ہیں۔‘

واضح رہے کہ مقبول ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ کی آخری قسط 3 مئی کو سینما میں دکھائی گئی تھی۔ اس موقع پر مداحوں نے در فشاں سلیم کی اداکاری کو خوب سراہا تھا۔ ڈرامے کے پریمیئر کے دوران درفشاں سلیم اور بلال عباس خان مداحوں کے ساتھ گھل مل گئے اور اس دوران مداح ان کے ساتھ سیلفیاں اور ویڈیوز بھی بنواتے دکھائی دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 نیٹ فلکس کے شیئرز میں 9 فیصد سے زیادہ کمی، سرمایہ کاروں کو تشویش لاحق

دہشتگردی اور لاقانونیت کا راستہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انتخابی قافلے پر حملے کے بعد تنویر الیاس کا بیان

’ملٹی ٹاسکنگ‘: دیپیکا پڈوکون امید سے ہونے کے باوجود شوٹنگ میں مصروف، ڈیڑھ سالہ بیٹی کی بھی دیکھ بھال

پاکستان آؤں تو بریانی اور کڑاہی ملے گی؟ جنوبی کورین میوزک گروپ کے سوال نے مداحوں کے دل جیت لیے

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون