شیخ جعفرمندوخیل نے بطور گورنر بلوچستان حلف اٹھا لیا

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شیخ جعفرمندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا  ہے۔

گورنر ہاؤس بلوچستان میں نئے گورنر جعفر مندوخیل کی حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے  نئے گورنر سے حلف ان کے عہدے کا حلف لیا۔

نئے گورنر کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان اور  ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ، صوبائی وزراد اور قبائیلی عمائدن نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ شیخ جعفر مندوخیل بلوچستان کے 24ویں گورنر ہیں۔

شیخ جعفرمندوخیل کون ہیں؟

شیخ جعفرمندوخیل کا تعلق بلوچستان کے ایک معتبر سیاسی گھرانے سے ہے۔ ان کا خاندان نظریاتی اعتبار سے مسلم لیگی رہا ہے، انہوں نے اپنی سیاست کا آغاز مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے کیا۔

انہوں نے 1988 میں پہلی مرتبہ اپنے آبائی علاقے ژوب سے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے بلوچستان اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا اور 2013 تک ہونے والے عام انتخابات میں مسلسل 30 سال تک رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوتے رہے، ان سے قبل اس نشست سے 1985 میں ہونے والے انتخابات میں ان کے چچا کامیاب ہوئے تھے۔

1977 میں انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں جب سیاسی جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تو شیخ جعفر مندوخیل کے والد نے اپنی جیت کے 100 فی صد امکانات ہونے کے باوجود انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرکے ملک کی سیاسی قیادت کا ساتھ دیا۔

شیخ جعفر مندوخیل 1993 کے انتخابات میں آزاد حیثیت سے کامیابی کے بعد اپنے دیرینہ ساتھیوں سابق گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی، میرجان محمد جمالی اور سعید احمد ہاشمی کے کہنے پر ق لیگ میں شامل ہوئے اور 2020 تک اس سے وابستہ رہے۔

شیخ جعفر مندوخیل 2021 میں مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے اور 2023 میں انہیں مسلم لیگ ن کا صوبائی صدر مقرر کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟