ایئرپورٹس آؤٹ سورسنگ: ترکیہ، ملائیشیا، عرب امارات، قطر اور کویت کا دلچسپی کا اظہار

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیرون ملک پاکستان مشنز کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹ میں ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کی کوششوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اجلاس کے بعد ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ پر اسٹیئرنگ کمیٹی کی نویں میٹنگ ہوئی۔

وزیر خارجہ اسحاق نے بیرون ملک پاکستان مشنز کے سربراہان اور سفیروں کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی، اس موقع پر سیکریٹری ایوی ایشن اور ڈی جی نے پیشرفت کا جائزہ پیش کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ترکیہ، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت نے اسلام انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اس کے علاوہ پیرس، اسپین، جرمنی، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے معروف ایئرپورٹ آپریٹرز نے بھی اسلام آباد ایئرپورٹ میں مثبت دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ترجمان کے مطابق غیر ملکی ایئرپورٹ آپریٹرز و سرمایہ کاروں کا اعتماد اور دلچسپی پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام کی عکاس ہے۔

اجلاس میں ہوائی اڈوں پر سروس کے معیار کی بہتری کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹس کے تیار کردہ (کے پی آئی) اور بینچ مارکس کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ہوائی اڈوں پر مسافروں کو ہر سہولت فراہم کرنے پر زور

اجلاس میں ہوائی اڈوں پر مسافروں کو سروس ڈیلیوری بینچ مارکس کے مطابق بلا رکاوٹ ہر سہولت فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔

وزیرخارجہ نے آئی ایف سی کو لاہور اور کراچی ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر خارجہ نے اقتصادی سفارت کاری اور بیرونی ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کی کوششوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سیکریٹری ایوی ایشن، ڈی جی سی اے اے اور سیکریٹری قانون و انصاف شریک ہوئے۔ جبکہ دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp