پی آئی اے حج آپریشن: کراچی سے پہلی پرواز مدینہ منورہ کے لیے روانہ

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی کراچی سے پہلی قبل از حج پرواز پی کے 743 علی الصبح 3 بجکر 30 منٹ پر مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی۔

 

پی آئی اے ترجمان  کے مطابق پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر امان اللہ قریشی نے پی آئی اے کی پہلی قبل از حج پرواز کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ ہونے والے عازمین حج کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔ پرواز کی روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر عازمین حج کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

حج آپریشن بھی کامیابی سے مکمل ہوگا

چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے نے عازمین حج کو مقدس سفر پر روانگی کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا عمرہ آ پریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا اور حج آپریشن بھی کامیابی سے مکمل ہوگا۔

عازمین حج کے شکرگزار ہیں

پی آئی اے کا عملہ آپ کو خدمات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو اپنی پسندیدہ ایئر لائن اورحج کے سفر کے لیے ترجیح دینے پر عازمین حج کے شکرگزار ہیں۔پی آئی اے چیف آپریٹنگ آفیسر امان اللہ قریشی نے عازمین حج سے ملک اور پی آئی اے کی خوشحالی کے لیے دعاوں کی درخواست بھی کی۔

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر امان اللہ قریشی کے علاوہ پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر کراچی عمر خان ، پی آئی اے کے ایئرپورٹ منیجر جاوید پیچوہو اور دیگر افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے عازمین حج کو رخصت کیا، مبارکباد دی اور مقدس سفر کے لیے پی آئی اے کے انتخاب پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

34 ہزار سے زائد عازمین حج

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے ملک سے تقریباً 34 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ جن میں سے 19 ہزار عازمین حج سرکاری حج اسکیم اور 15 ہزار عازمین پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت پی آئی اے کی تقریبا 170پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچیں گے۔

حج آپریشن 10 جون تک جاری رہے گا

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کراچی، لاہور، ملتان ، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ اور سکھر سے حج پروازیں چلا رہی ہے۔ قبل از حج آپریشن 10 جون تک جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!