کچے کے ڈاکوؤں نے 5 سالہ بچے کو اغوا کرکے لٹکا دیا، ویڈیو وائرل

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں کی وارداتیں عرصہ دراز سے جاری ہیں۔ لوگوں کو اغوا کرنا، یرغمال بنانا اور قتل جیسی وارداتیں ان کا وتیرہ ہیں۔ کچے کے ڈاکو سرِعام شہریوں کو اغوا کرکے جسمانی تشدد کی ویڈیوز بناتے اور اہل خانہ سے کروڑوں روپے تاوان مانگتے ہیں اور تاوان نہ ملنے کی صورت میں مغوی کو بے دردی سے قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی جاتی ہے۔ ایسی ہی اغوا برائے تاوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کچے کے ڈاکوؤں نے 5 سالہ بچے کو اغوا کرکے زنجیروں سے لٹکا دیا ہے۔

ایکزیکٹ پریس انٹرنیشنل نامی ایکس پروفائل پر ایک ویڈیو شیئر ہوئی جس سے متعلق بتایا گیا ہے کہ کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے کمسن ایاز پٹھان کو 14 اپریل کو گڈو  کشمور سے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا اور بچے کی رہائی کے بدلے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ تاوان کی وصولی کے لیے ڈاکوؤں نے آج معصوم بچے کو زنجیروں سے جکڑ کر ویڈیو وائرل کردی۔ بچہ زنجیروں سے جکڑا ہوا زاروں قطار رو رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ زنجیروں سے جکڑا ہوا زارو قطار رو رہا ہے۔ ویڈیو میں مغوی بچہ اپنے ورثا سے اپیل کررہا ہے کہ ڈاکوؤں کو پیسے دے کر میری جان چھڑوائیں۔

عبداللہ طارق سہیل اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ کچے کے ڈاکوؤں نے اس 5 سالہ بچے کو اغوا کرکے لٹکا دیا ہے، انہوں نے اس واقعہ پر ریاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست وفات پا چکی ہے۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ اس بدقسمتی سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کون اس معصوم کی بے بسی کو دیکھے گا۔ اللہ ہی جو اپنا کرم فرمائے۔

محمد رحمان لکھتے ہیں کہ پتا نہیں ریاست ان غنڈوں کے آگے کیوں بے بس ہے، انہوں نے سوال کیا کہ آخر کب تک یہ ظلم ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟