وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو سیاسی بیانات دینے سے گریز کی وارننگ دی ہے۔
ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اپنی اوقات میں رہو، اگر دوبارہ سیاسی بیان دیا تو سخت ردعمل دوں گا۔
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو گاڑی کا تیل بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ فیصل کریم کنڈی ایک صفحے کے نوٹیفکیشن پر گورنر بنے، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ پہلے یہاں سے میری وجہ سے مولانا کے بیٹے کو وزارت ملی تھی۔
انہوں نے مزید کہاکہ بحیثیت وزیراعلیٰ میرے پاس استثنا ہے لیکن اس کے باوجود عدالت میں پیش ہورہا ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کو کہا تھا کہ جس زبان میں بات کرو گے اسی میں جواب دیا جائے گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ گورنر ہاؤس پر قبضے کی کوشش کرنے والوں کو سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔
گورنر نے مولانا فضل الرحمان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ جے یو آئی کا جو مینڈیٹ چوری ہوا وہ پی ٹی آئی کو مال غنیمت کے طور پر ملا ہے۔