’ہمت مرداں مددِ خدا‘ 106 سالہ شخص دنیا کا معمر ترین اسکائی ڈائیور بن گیا

اتوار 12 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کسی نے سچ کہا ہے کہ دل جوان ہونا چاہیے اس ضمن میں عمر کی طوالت کوئی معنی نہیں رکھتی۔ جی ہاں! ٹیکساس کے ایک شخص نے 106 سال اور 327 دن کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کرکے اپنا گنیز ورلڈ ریکارڈز کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق الفریڈ بلاشکے نے دراصل 2020 میں 103 سال کی عمر میں ہوائی جہاز سے چھلانگ لگا کر اسکائی ڈائیونگ کرنے والے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کیا تھا، لیکن ان کا ریکارڈ سویڈش خاتون رٹ لینیا انگیگارڈ لارسن نے توڑ دیا تھا، جو 103 سال اور 259 دن کی تھیں۔

بلاشکے نے 106 سال اور 327 دن کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کرکے اپنا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ ان کے ساتھ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ بھی تھے جنہوں نے اپنی پہلی فضائی چھلانگ لگائی۔

بلاشکے نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ایسا نہیں کر سکتے ہیں، تو آپ صرف اپنے آپ کو کم تر سمجھ رہے ہیں. ہر کوئی اس سے کہیں زیادہ قابل ہے جتنا وہ سوچتا ہے۔ انہیں صرف کوشش کرنے کا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp