پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کی جانب سے سیریز ایک، ایک میچ جیتنے کے باعث برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ نے آئرلینڈ نے شاہینوں کوپچھاڑ دیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں شاہینوں نے شکست کا بدلہ لیا۔
مزید پڑھیں
پہلا ٹی20 آئرلینڈ نے 5 وکٹوں سے جیت لیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بدلہ لیتے ہوئے پاکستان نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ سیریز کے دونوں میچز ڈبلن میں کلونٹرف کرکٹ کلب گراؤنڈ میں کھیلے گئے۔ تیسرا میچ بھی کلونٹرف کرکٹ گراؤنڈ میں ہی کھیلا جائے گا۔
دوسری میچ میں پاکستان نے 3اوورز پہلے ہی 3کھلاڑی آؤٹ پر 193 رنز کا ہدف عبور کرلیا تھا، فخر زمان نے صرف 40 گیندوں پر شاندار 78 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے بھی صرف 46 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔
اعظم خان نے بڑے جارحانہ انداز میں میچ کا اختتام کیا، انہوں نے صرف 10گیندوں میں 30 رنز بنائے، محمد عامر نے بھی دوسرا میچ کھیلا اور ایک وکٹ حاصل کی۔ آج دونوں ٹیمیں ڈبلن میں سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلیں گی۔
تیسرے ٹی20 کے لیے پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے، اور سیریز جیتنے کے لیے پچھلے میچ لائن اپ کو ہی جاری رکھنے کی توقع ہے۔ اگرچہ سیلیکٹرز حارث رؤف یا عثمان خان کو موقع دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تاہم ان کو انگلینڈ کی سیریز میں ہی کھیلانے کا امکان ہے۔