عمران خان پاکستان کی خاطر آگے بڑھنے، سب کو معاف کرنے کے لیے تیار ہیں، بیرسٹر گوہر

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی اور پارٹی نے کبھی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرائے، سیکڑوں پارٹیوں میں سے صرف ہم سے ہیہ نشان لیا گیا، ہماری پارٹی کو ختم کرنے کے بہانے ڈھونڈے گئے۔ اس کے باوجود عمران خان پاکستان کی خاطر آگے بڑھنے اور سب کو معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔

قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 9مئی کی باتیں کرنے والے یہ بھول گئے ہیں کہ پارلیمنٹ ہاؤس اور سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے یہ خود تھے، ڈان لیکس اور پانامہ میں ان کا ہی نام آیا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آئین پاکستان اور اس ملک کی خاطر ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی سب کو معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن یہ لوگ لیڈر کو جیل میں رکھ کر کہتے ہیں کہ قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ تمام تھانوں میں ہمارے خلاف مقدمات درج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک کی جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے یہ آواز اٹھائی، عوام نے بھرپور ہمارا ساتھ دیا۔ انتخابات میں زیادتیوں کے باوجود ہمیں 90 سیٹیں ملیں، سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ٹھیک کہا ہے فارم 47 نہ ہوتے تو ہماری 180 سیٹیں ہوتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں عدلیہ آزاد ہو، تاکہ انصاف لینے کے لیے 45 سال نہ لگیں، ہمارے لیڈر کو جیل میں رکھ کر آپ کہتے ہیں قانون کی بالادستی کریں اور دوسری جانب جس شخص کا لندن آنا اور جانا متنازع تھا اس کو بری کر دیا گیا۔

گوہر خان نے کہا کہ ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جس میں جمہوریت ہو، آزاد عدلیہ ہو، گھروں میں کیمرے نہ لگے ہوں تاکہ بروقت انصاف مل سکے۔ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قوم و عوام کی خاطر ہم آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ پاکستان کی عوام جان چکی ہے کہ اصل جمہوری لوگ کون ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی معماروں کا کمال، 11 منزلہ عمارت گھنٹوں میں تیار

بھارت کا فراڈ، جعلی طریقوں سے ویزے لینے پر امریکیوں نے سر پیٹ لیے

سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا