حکومتِ پاکستان آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر، گیس اور بجلی مزید مہنگی ہوگی

بدھ 15 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی ایم ایف کے وزارت خزانہ سے جاری مذاکرات میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور پرائمری خسارے میں کمی کے لیے بات چیت کی جارہی ہے۔ اس دوران اگلے سال کے بجٹ اہداف پر آئی ایم ایف کو بریفنگ بھی دی جارہی ہے۔

آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان جاری مذاکرات میں ریاستی ملکیتی اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی کارکردگی پر بات چیت کی گئی، تاہم آئی ایم ایف نے گردشی قرض میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں 150 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ پاکستان نے رواں سال کے آخر تک گردشی قرض 2300ارب روپے تک محدود رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے جولائی میں گیس اور بجلی کی قیمت بڑھانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے، ذرائع وزارت توانائی کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے وزارت توانائی حکام سے مزید مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کے بعد آئی ایم ایف کے ایف بی آر کے درمیان مذاکرات بھی آج شام کو ہوں گے۔

واضح رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تقریباً 2 ہفتے تک جاری رہیں گے، وزارتِ خزانہ کے حکام کی آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کے علاوہ نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی مشاورت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹوئچ صارفین اب ایمیزون کو اے آئی ٹریننگ کے لیے اپنا مواد استعمال کرنے سے روک سکیں گے

یومِ آزادی قومی ذمہ داریوں اور ملکی ترقی کے عزم کی تجدید کا موقع ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

پشاور: شادی سے انکار پر نوجوان پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے والی خاتون گرفتار

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا