’صوبے میں قانون کی حکمرانی ہوگی‘، مریم نواز کی گورنرپنجاب سے ملاقات کے موقع پر گفتگو

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گورنز ایک آئینی عہدہ ہے جو وفاق اور صوبے کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرتا ہے، وہ ہر آئینی عہدے کا احترام کرتی ہیں۔

جمعرات کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے جاتی امرا میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے سلیم حیدرخان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صوبے میں اقتصادی ترقی، گورننس، تعلیم، صحت کی سہولیات، امن و امان اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر اہم امور پربات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی بہتری، پائیدار ترقی اور شہریوں کے معیار زندگی بہتر کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ’ ہر آئینی عہدے کا احترام کرتی ہوں، صوبے میں قانون کی حکمرانی ہوگی، گورنر ایک آئینی عہدہ ہے جو صوبوں اور وفاق کے درمیان ایک رابطے کا ذریعہ ہے۔‘

مریم نواز نے کہا کہ صوبے بھر میں بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کو مزید مؤثر بنایا جارہا ہے، پنجاب میں تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعدد پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے، محروم طبقات کی زندگی میں آسانی کے لیے خصوصی سوشل پروٹیکشن پروگرام شروع کیے ہیں۔

گورنر ہاؤس سے مکمل تعاون حاصل ہوگا، سلیم حیدر خان

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، صوبے میں آئین اور قانون کی عمل داری یقینی بنانے کے لیے حکومت کو گورنر ہاؤس سے مکمل تعاون حاصل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ