طلبہ کو گوگل سرٹیفکیٹ دینے کے لیے پنجاب حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟

بدھ 15 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں کے 3 لاکھ بچوں کو گوگل سرٹیفیکیٹ دینے کے لیے گوگل سے معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  صوبے کے 32 ہزار 298 پرائمری اسکولز ہیڈز کو کمپیوٹر ٹیبلٹ بھی دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اسکول ایجوکیشن ریفامز سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو اسکول نیوٹریش پراجیکٹ پر پیشرفت سے آگاہ کیا، اجلاس میں پنجاب کے 1 ہزار ایلیمنٹری اسکولوں میں آئی ٹی اینڈ سائنس لیب قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا، 32 ہزار 298 پرائمری اسکول ہیڈز کو کمپیوٹر ٹیبلٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اجلاس میں سرکاری اسکولوں کے 3 لاکھ بچوں کو گوگل سرٹیفیکیشن کے لیے معاہدے کی اصولی منظوری دی گئی، اس معاہدے کی بدولت طلبہ کو گوگل سرٹیفیکیشن کے حصول کے مواقع ملیں گے، اس موقع پر پنجاب ایجوکیشن کریکولم اینڈ ٹریننگ کے قیام کی تجاویز اور سفارشات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

وزیراعلی مریم نواز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار کو ہر صورت بہترین کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ حکام سے ایجوکیشن ریفارمز کے 5 سالہ پلان کا ماہانہ شیڈول بھی طلب کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی