وزیر اعلیٰ پنجاب کا ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اشتراک پر زور

جمعہ 31 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے اور اکنامک قونصلر لارینٹ چوپیٹن نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور فرانسیسی سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کی دوستی اور تعاون کی بھرپور تاریخ ہے۔

فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ پنجاب حکومت کے عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلینجز سے نمٹنے کے لیے اشتراک ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی ترقی عالمی معیشت کے لیے مثال، پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مضبوط ثابت ہوئی، اسحاق ڈار

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز