چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سپریم کورٹ پر بھی تنقید  

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیب قانون میں ترامیم کو کالعدم قراردیے گئے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے مختلف قوانین معطل کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بطور جج ہم آئین اور قانون کی حفاظت کا حلف اٹھاتے ہیں لیکن قانون سازی بل کو معطل کر دیتے ہیں پھر حتمی فیصلہ بھی نہیں دیتے۔

سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ میں شامل جسٹس جمال خان مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ آیا بل کی سطح پر قانون سازی کو معطل کرنا پارلیمنٹ کو معطل کرنے کے مترادف نہیں، جس پر چیف جسٹس نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ایسا ہے تو پارلیمنٹ کو معطل کر دیتے ہیں، کب تک اپنے آپ کو بے وقوف بناتے رہیں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کب اس ملک کو آگے بڑھنے دیا جائے گا، ایک قانون کو معطل کر کے سائیڈ پہ رکھ دیتے ہیں، پھر روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ کرنے کے بجائے دوسرے مقدمات کو ترجیح دیتے ہیں، چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ انصاف اور ایمانداری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp