جیلوں میں قیدیوں کو اب سے لیموں پانی اور لسی ملا کرے گی؟

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قیدیوں کو جیل میں ہیٹ سٹروک سے بچانے کے لیے انسپکٹر جنرل (آئی جی ) جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کئی نئے اقدامات کا سوچ رہے ہیں۔

جیسے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جیل میں قیدیوں کو گرمی سے بچانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں، آئی جی جیل خانہ جات نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے جیلوں میں قید قیدیوں کے لیے سب سے پہلے آئس باکس اور آئس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

حکم کے مطابق اسیران کے لیے پنجاب کی جیلوں میں واٹر کولر چلر کچی لسی اور لیمن پانی کا انتظام کیا جائے۔ جیلوں میں صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے اور قیدیوں کو دن میں زیادہ سے زیادہ نہانے کی ہدایات کی جائیں۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے مزید کہا کہ بچوں اور خواتین کے لیے کچی لسی، لیموں پانی کا انتظام الگ سے ہونا چاہیے۔صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام کیا جائے۔

آئی جی جیل خانہ جات کے ہدایت نامہ کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں لیموں پانی، کچی لسی،کولر اور ٹھنڈے پانی کی سہولت 31اگست تک نافذ العمل رہے گی۔

 اس حوالے سے آئی جی جیل نے عملدرآمد کے لیے ڈی آئی جیز اور سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچے گے

مشرق وسطیٰ بحران: وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند، متبادل راستے کیا ہیں؟

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

وائی فائی سے نگرانی، کیسے رؤٹر دیواروں کے پار انسانی حرکت دیکھ سکتا ہے؟

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان