190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد، عمران خان اور وکلا نے منالیا

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تاہم وکلا سے مشورے کے بعد نئی درخواست دائر کی گئی جس میں پیشی ہر 14 روز بعد رکھنے کی استدعا کی گئی۔

سماعت کے آغاز پر بشریٰ بی بی نے روسٹرم پر جاکر  عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ سماعت ان کے بغیر کی گئی اور وہ انتظار کرتی رہ گئیں۔

اس پر عدالت نے انہیں بتایا کہ گزشتہ سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی تھی جس کی استدعا جیل انتظامیہ نے کی تھی۔

تاہم اس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ انہیں کسی نے سماعت ملتوی ہونے پر آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’میں قیدی نہیں نا انصافیوں کا شکار ہوں، مجھے  آپ پر اعتماد نہیں جیسے سابقہ ججز پر نہیں تھا‘۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکلا سے استفسار کیا کہ کہا انہیں عدالت پر اعتماد نہیں جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں اعتماد ہے تاہم تھوڑی دیر موکلہ سے مشورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

عمران خان، وکلا نے بشریٰ بی بی کو منا لیا

عدالت نے اجازت دی جس کے بعد مشاورت کے دوارن بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وکلا ڈیڑھ گھنٹے تک بشریٰ بی بی کو سمجھاتے رہے اور بالآخر بشریٰ بی بی نے  دوبارہ عدالت پراعتماد کا اظہار کردیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے مشاورت کے بعد عدالت میں نئی درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ دیگر مقدمات کی طرح کیس کی ہر 14 دن بعد سماعت رکھی جائے۔

عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔ جمعے کو کسی بھی گواہ کا بیان قلمبند نہیں ہوسکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایتھوپیا میں غیر معمولی آتش فشانی دھماکا، پروازیں منسوخ، راکھ کا بادل پاکستان کے قریب

فرح خان کی یو ٹیوب آمدن زیادہ ہے یا فلم سے کمائی، بالی ووڈ ہدایت کار کا انکشاف

تشدد اور بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو، متاثرہ لڑکی کا بیان سامنے آگیا

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 خارجی دہشتگرد ہلاک

خواتین پر ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا: صدر آصف زرداری

ویڈیو

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بیان الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

کالم / تجزیہ

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک