کورونا کی خوفناک لہر، چین کے تیسرے بڑے صوبے میں 90 فیصد لوگ وائرس سے متاثر

پیر 9 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے تیسرے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے میں تقریباً 90 فیصد لوگ کووِڈ 19 سے متاثر ہو چکے جب کہ ملک کو کیسز میں غیر معمولی اضافے کی خوفناک لہر کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق وسطی صوبے ہینان کے ہیلتھ کمیشن کے ڈائریکٹر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 6 جنوری 2023 تک صوبے میں کووِڈ انفیکشن کی شرح 89.0 فیصد پہنچ گئی۔

اعداد و شمارکے مطابق 9 کروڑ 94 لاکھ کی آبادی والے صوبے ہینان کے میں تقریباً 8 کروڑ 85 لاکھ لوگ اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 19 دسمبر کو بخار کے کلینک کا دورہ کرنے والے شہریوں کی تعداد عروج پر تھی جب کہ اس کے بعد اس میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

چین گزشتہ مہینے لاک ڈاؤن، قرنطینہ اور بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ ختم کرنے کے اپنے فیصلے کے بعد کیسز میں اضافے کی صورتحال سے دوچار ہے جب کہ کووڈ پابندیوں نے اس کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا اور ملک بھر میں غیر معمولی مظاہروں کو جنم دیا۔

چین نے گزشتہ روز 3 سال کے طویل عرصے بعد بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی پابندیوں کو ختم کردیا جب کہ نیم خود مختار شہر ہانگ کانگ میں سفری پابندیوں میں نرمی کردی گئی اور سرحد کو کھولا جارہا ہے۔

رواں ماہ کے آخر میں ملک میں نئے سال قمری کے جشن کی تقریبات کے بعد انفیکشن میں اضافہ ہونے کے خدشات ہیں جب کہ ہزاروں خاندان اپنے پیاروں سے ملنے جائیں گے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہانگ کانگ میں تقریباً 4 لاکھ 10 ہزار افراد نے اگلے دو ماہ میں چین کا سفر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جبکہ چین سے تقریباً 7 ہزار افراد ہانک کانگ کا سفر کریں گے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق چھٹیوں سے قبل سفر کے دوران سرکاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ ہفتے کے روز 3 کروڑ 47 لاکھ افراد نے اندرون ملک سفر کیا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک تہائی سے زیادہ ہے۔

سرکاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ چین کی جانب سے دسمبر کے اوائل میں کوویڈ پابندیوں میں نرمی کے بعد سے گزشتہ ہفتے میں ایک لاکھ 20 ہزار لوگ متاثر ہوئے اور 30 کی موت ہوئی۔

لیکن بیجنگ نے گزشتہ ماہ کوویڈ 19 اموات کی تعریف کو محدود کردیا اور بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ لازمی نہ رہنے کے بعد اس وقت حاصل ہونے والا ڈیٹا اب وبا کی حقیقی صورتحال کا پیمانہ اور عکاس نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے ’عوام پاکستان‘ کو ڈی لسٹ کردیا

اسمارٹ چشموں سے خفیہ ریکارڈنگ: لوگ ویڈیو رکوانے کے لیے ڈزنی کے گانے کیوں گانے لگے؟

مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 151 ہوگئی، 8 اگست سے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ایک دھن 639 سال، دنیا کا منفرد ترین موسیقی پروگرام جاری

‘بھوتوں کی مہک پہچان لیتا ہوں’، پیرانارمل انویسٹیگیٹر کے حیران کن دعوے

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟