کے پی حکومت وہ ہی کرے گی جو وفاق کہے گا، رانا ثنا اللہ

ہفتہ 18 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر اور سابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا تیس مار خان ہے، علی امین گنڈا پور ہوائی فائرنگ کررہا ہے، کرنا کچھ نہیں ہے۔

رانا ثنااللہ نے مسلم لیگ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت وہ ہی کرے گی جو وفاق کہے گا، اگر پی ٹی آئی سے اسٹیبلشمنٹ بات کرتی ہے تو کرے ہم نے کب روکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا جھگڑا شروع ہی سے اسٹیبلشمنٹ سے ہے، وہ انہیں کہتے ساتھ دے، پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتی تھی، جب ان کا اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہ دیا تو کہنے لگے کہ میر جعفر اور میر صادق ہیں۔

رانا ثنا اللہ کے مطابق پی ٹی آئی کا جھگڑا یہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملکی نظام و سیاست میں مداخلت کرے۔

انہوں نے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں حاضری کی وائرل ہونے والی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے جیل میں سب کچھ مل رہا، جو ممنوعہ چیز ہے وہ بھی مل رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی بد امنی اور انتشار چاہتے ہیں

اس موقع پر مسلم لیگی رہنما امیر مقام نے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی بد امنی اور انتشار چاہتے ہیں۔ ان کے عزائم پہلے بھی ناکام بنائے اب بھی ناکام بنائیں گے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ وہ کہتے ہیں کے پی میں فارم 45 کی حکومت ہے، بتائیں ان کی سوچ کیا ہے؟ ان کی ایک ہی سوچ ہے گالیاں دو الزامات لگاؤ اور جھوٹ بولو۔

لیگی رہمنما کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے اپنے ورکروں کو بھی یہ ترغیب دے رکھی ہے کہ جھوٹ بولو اور الزام لگاؤ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp