پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا اسپاٹ ایل این جی کارگو کے لیے عالمی ٹینڈر جاری

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے بین الاقوامی شہرت یافتہ ایل این جی ٹریڈنگ کمپنیوں سے 140 ہزار مکعب میٹر گنجائش کے حامل مائع قدرتی گیس یعنی ایل این جی کے ایک کارگو کی خریداری کے لیے بولیاں طلب کر لی ہیں۔

پی ایل ایل کی جانب سے جاری کردہ ٹینڈر کے مطابق بولیاں 4 جون 2026 کو دوپہر 2 بجے تک جمع کرائی جا سکیں گی، جبکہ بولیاں کھولنے کا عمل اسی روز دوپہر 2:30 بجے انجام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پورٹ قاسم میں تاریخی آپریشن، سب سے بڑے ایل این جی کارگو کی بحفاظت ہینڈلنگ

ترمیم شدہ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) قواعد کے تحت پی ایل ایل بولی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو 4 جون کی رات 10 بجے تک اپنے فیصلے سے آگاہ کرنے کی پابند ہے، جس میں یہ بتایا جائے گا کہ متعلقہ پیشکش قبول کی گئی ہے یا مسترد کر دی گئی ہے۔

مذکورہ کارگو کی ترسیل 6 اور 7 جون 2026 کو متوقع ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس وقت عالمی اسپاٹ مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت 18.61 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) سے زائد سطح پر برقرار ہے۔

اسی باعث توقع کی جا رہی ہے کہ بین الاقوامی سپلائرز اپنی پیشکشیں 19.50 سے 20 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے درمیان جمع کرائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی قیمتیں موصول ہوئیں تو یہ حالیہ مہینوں کے دوران پاکستان کی مہنگی ترین ایل این جی درآمدات میں سے ایک ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ عالمی اسپاٹ مارکیٹ میں قیمتیں مسلسل بلند سطح پر ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایل ایل نے یہ تازہ اسپاٹ ٹینڈر وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کی ہدایت پر جاری کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے