’اسرائیل کی حامی کمپنی ہے‘، جویریہ، سعود کے بچوں نے کوک اسٹوڈیو کی پیشکش ٹھکرا دی

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کی معروف اداکار و پروڈیوسر جوڑی جویریہ اور سعود (قاسمی) کے بچوں جنت اور ابراہیم سعود نے  کوک ٹی وی چینل کے لیے کام کرنے سے انکار کردیا۔

جویریہ سعود نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کے بچوں جنت سعود اور ابراہیم سعود کو کوک ٹی وی سی میں پرفارم کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف سرگرم اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرنے کو اپنے اصولوں پر سمجھوتے بازی گردانتے ہوئے وہ پیشکش ٹھکرادی۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں نے نہ صرف خود انکار کیا بلکہ انہیں اور سعود کو بھی قائل کیا کہ وہ اس شوٹ کا حصہ نہ بنیں۔

جویریہ سعود نے کہا کہ جنت اور ابراہیم نے ہمیں بتایا کہ اگر ہم (فلسطینی مسلمانوں کے لیے) کچھ اور نہیں کر سکتے تو کم از کم بائیکاٹ کر کے اپنا چھوٹا سا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات پر انہیں سورہ الفیل کا خیال آیا۔ انہوں نے دعا کی کہ’اللہ تعالیٰ سب کو ایسے ایماندار اور اصول پسند بچے عطا فرمائے، آمین‘

واضح رہے کہ جویریہ ایک منجھی ہوئی اداکارہ و پروڈیوسر کے علاوہ اسکرین رائٹر اور ٹی وی میزبان بھی ہیں۔ ان کے شوہر سعود نے 150 سے زائد فلموں کے ساتھ ساتھ متعدد ٹیلی ویژن سیریلز میں بھی کام کیا ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں کئی برینڈز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے جن میں میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے علاوہ کوکا کولا، نیسلے اور دیگر برانڈز بھی شامل ہیں۔

ایسے موقع پر جب دنیا بھر میں اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے صارفین کو کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا آغاز ناگوار گزرا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صارفین کی ایک بڑی تعداد اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہی ہے اور ’بائیکاٹ کوک اسٹوڈیو‘ کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں فلسطین میں اسرائیلی جبرواستبداد کے 200 روز کے بعد پاکستان کی شہری مارکیٹ میں ملٹی نیشنل کمپنیز اپنی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حوالے سے خاصے دباؤ میں نظر آئیں۔

پلس کنسلٹنٹ کے ایک سروے کے مطابق فلسطینی تنازعے کے 200 سے زائد دنوں کے بعد پاکستانی صارفین خصوصاً خواتین میں ایک بار پھر بائیکاٹ کی حمایت کی طرف جھکاؤ دکھائی دے رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

چترال حملے میں ملوث طالبان لیڈر ٹی ٹی پی کنٹرول کمیشن کا سربراہ مقرر

عالمی مقابلہ حسن سے واک آؤٹ کرنے والی فاطمہ بوش مس یونیورس 2025 کا تاج لے اڑیں

لاہور  سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟