پاکستانی یوٹیوب کی دنیا کے سب سے کم عمر وی لاگر محمد شیراز کے والد کو بیٹے کی وی لاگنگ چُھڑوانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔ جہاں کئی لوگ محمد تقی کے وی لاگنگ چھڑوانے کے اقدام کو سراہا رہے تھے وہیں چند صارفین ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ یہ سب پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔
مزید پڑھیں
ناقدین کو جواب دیتے ہوئے شیراز کے والد نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ آپ کو مشہور ہونے کا بہت شوق ہے اس لیے آپ نے شیراز کا استعمال کیا اور جب وہ مشہور ہو گیا تو اس سے وی لاگنگ چھڑوا کر آپ خود آگے آ گئے ہیں اوراپنے آپ کو پروموٹ کرنے کے چکر میں ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ شیراز میرا بیٹا ہے اور مجھے معلوم ہے کہ میرے بیٹے کے لیے کیا اچھا ہے اور کیا بُرا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی میں پہلی بار اتنی گالیاں سُننی پڑ رہی ہیں۔ اُنہوں نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ خدا کے بندوں مجھے شہرت کا شوق نہیں ہے، مجھے بخش دو۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ حال ہی میں وی لاگر شیراز کے والد محمد تقی نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں کہا تھا کہ بیٹے سے وی لاگنگ چھڑوانے کی اصل وجہ بیٹے کے رویے میں تبدیلی تھی۔ اُن کا کہنا ہے کہ ننھی سی عمر اور اچانک شہرت مل جانے کے سبب محمد شیراز کا رویہ بدلتا جا رہا تھا، وہ ابھی بچہ اور ناسمجھ ہے ابھی شہرت کو سنبھال نہیں سکتا۔
محمد شیراز کے والد کا کہنا تھا کہ شیراز سیدھا سادہ بچہ تھا، گاؤں میں رہ کر وی لاگنگ کرتا تھا، سب سے اچھے طریقے سے ملتا اور محبت کرتا تھا لیکن شہرت کی وجہ سے شیراز کے رویے میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی تھی، شہرت کی وجہ سے اصل شیراز کہیں کھو گیا تھا اور لوگوں سے بھی اچھے طریقے سے نہیں مل رہا تھا۔
شیراز کے والد نے مزید کہا کہ بیٹے سے اچانک وی لاگنگ چھڑوانے کی پہلی وجہ رویہ اور دوسری وجہ تعلیم تھی۔ شیراز اور مسکان نے بھی اپنے ایک وی لاگ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ اب مزید ویڈیوز نہیں بنائیں گے۔ اس وقت شیراز کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز موجود ہیں۔