اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین عدالت کیس کی سماعت منسوخ

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت آج نہیں ہو سکے گی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی چھٹی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی آئندہ تاریخ بعد میں جاری ہوگی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ نے آج سماعت کرنا تھی۔

بینچ کے سربراہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے آج سماعت نہیں ہوسکے گی، عدالت نے پی ٹی اے سمیت فریقین سے آج رپورٹس طلب کر رکھی تھیں۔ تاہم جسٹس محسن اختر کیانی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے آج چھٹی پر ہیں۔

واضح رہے جسٹس محسن اختر کیانی گزشتہ روز بھی ناسازی طبیعت کے باعث چھٹی پر تھے، اور گزشتہ روز بھی جسٹس محسن اختر کیانی کی کورٹ کی کاز لسٹ کینسل ہوگئی تھی۔

یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ جسٹس بابر ستار کے خلاف چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک خط لکھا تھا جس میں اپنے خلاف سوشل میڈیا مہم سے آگاہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت سے متعلق سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی تھی۔ جس پر عدالت عالیہ نے تردید جاری کی تھی کہ بابر ستار امریکی شہری نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp