پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کردیا

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کردیا ہے۔ پی این ایس اصلت مخصوص ہیلی کاپٹر کے ساتھ پاکستانی بندر گاہوں پر آنے اور جانے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پی این ایس اصلت کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہے۔ تعیناتی کے دوران پا ک بحریہ کا جہاز اپنے آپریشنز کے علاوہ دوست اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی حصہ لے گا۔

ترجمان کے مطابق پی این ایس اصلت بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندر گاہوں کا دورہ بھی کرے گا۔ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہے، جو کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے اور وسیع پیمانے پر میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘