سورج پھر بھڑک اٹھا، موہنجو داڑو میں پارہ 51 ڈگری تک پہنچ گیا

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گرمی نے ملک بھر میں شہریوں کے ہوش اڑا رکھے ہیں۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اس قدر شدید ہے کہ جیسے سورج زمین پر اتر آیا ہو۔ اُدھر محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر میں مزید شدت آنے اور درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ رواں ہفتے ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیراثر رہیں گے۔ موہنجو داڑو میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر نے گھروں سے باہر نکلنا محال کردیا ہے۔ سب سے زیادہ گرمی موہنجو داڑو میں پڑی جہاں درجہ حرارت 51 ڈگری تک پہنچ گیا۔ خیرپور، جیکب آباد 50، روہڑی، لاڑکانہ، سکھر، دادو 49، خان پور، رحیم یار خان، پڈعیدن، سبی اور ڈی جی خان میں درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ شہید بینظیر آباد، بہاولنگر، کوٹ ادو، لسبیلہ اور مٹھی درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی رہا۔

موسم کا حال سنانے والوں کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیراثر رہیں گے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدید گرم رہے گا۔ دن کا درجہ حرارت معمول سے 03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں