شدید گرمی کی لہر جاری ہے، شہری احتیاط برتیں اور ٹھنڈے مشروبات استعمال کریں

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گرمی کا پارہ ہائی ہوگیا۔ جنوبی اضلاع شدید گرم۔ میدانی علاقوں میں لُو چلنے لگی۔ درجہ حرارت مزید بڑھے گا۔ دادو کا درجہ حرارت 50 تک پہنچ گیا۔ بیشتر شہروں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی۔ محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں اور سر ڈھانپ کر رکھیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گرمی کی حالیہ لہر بدستور جاری ہے۔ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ خیبرپختونخوا میں دن کے وقت گردآلود ہوائیں چلیں گی۔ دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 10 روز کے دوران بعض شہروں کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا۔ بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو شدید ہو سکتی ہے۔ شہری ٹھنڈے مشروبات کا استعمال اور سر ڈھانپ کر رکھیں۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد،کشمیر، گلگت بلتستان اور مری  میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم  رہے گا۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دادو اور موہنجوداڑو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم