سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف زیرالتوا شکایات کے فیصلے جلد کیے جائیں، چیف جسٹس کو خط ارسال

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میاں داؤد ایڈووکیٹ کی طرف سے چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف زیر التوا شکایات کے فیصلے جلد کیے جائیں۔

خط کے مطابق کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے 21 جنوری کو بتایا تھا کہ کونسل میں ججز کے خلاف 100 شکایات زیر التوا ہیں، 4 ماہ سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف شکایات پر کارروائی نہیں ہوسکی۔ 4 ماہ سے مخصوص گروہ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران کو نان ایشوز میں الجھا رکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نان ایشوز میں الجھنے کی وجہ سے ججز کے خلاف شکایات پر کارروائی رکی ہوئی ہے، 190 ملین پاؤنڈ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے فیصلے کے دن سے مخصوص گروہ متحرک ہے، 190 ملین پاؤنڈ بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کے دن سے مخصوص گروہ سازشیں کر رہا ہے۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ نے لکھا کہ یہ مخصوص گروہ نہیں چاہتا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل ججز کے خلاف شکایات پر مزید کارروائی کرے، مخصوص گروہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ تک کونسل کو غیرفعال رکھنا چاہتا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آئین و قانون کے مطابق فیصلے کئے ہیں۔

خط کے مطابق آئین و قانون اور جمہوریت کی بالا دستی کرنے کی وجہ سے جسٹس قاضی فائز عیسی کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ ماضی میں چیف جسٹس صاحبان کرپٹ ججز کو تحفظ فراہم کرتے رہے ہیں۔ عوام سمجھتے ہیں کہ ججز کا احتساب صرف چیف جسٹس قاضی فائز کے دور میں ہی ممکن ہوسکتا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف شکایات کو جلد از جلد نمٹایا جائے، سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف شکایات پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان