منور فاروقی کی دوسری شادی کس نے کروائی؟

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کامیڈین و شاعر منور فاروقی کی میک اپ آرٹسٹ مہ جبین کوٹ والا سے دوسری شادی میں کس کا ہاتھ تھا؟ اس حوالے سے نئی باعث چھڑ گئی ہے۔

مزاحیہ باتوں کے سبب شہرت کے آسمان چھونے والے منور فاروقی کو سال 2023 میں بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں ان کی لو لائف کے سبب شدید تنقید کا سامنا رہا اور انکی سابقہ گرل فرینڈ عائشہ نے ان پر ان گنت الزامات بھی لگائے۔

بگ باس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد منور فاروقی انسٹاگرام پر چند ایسی تصاویر جاری کرتے دکھے جو ان کے پھر سے محبت میں پڑ جانے کی جانب اشارہ تھے۔جہاں سوشل میڈیا پر منور فاروقی کے افیئر کی خبریں کچھ ماند پڑ گئی تھیں وہیں انکی دوسری شادی کی خبر نے تلکہ مچادیا۔

مزید پڑھیں

انسٹاگرام فین پیج اور پھر بھارتی میڈیا میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا کہ منور فاروقی نے مہ جبین کوٹ والا نامی میک اپ آرٹسٹ سے دوسری شادی کرلی ہے اور پھر ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے منور فاروقی 29 مئی کو دوسری اہلیہ کے ساتھ میڈیا کے سامنے بھی آگئے۔اب بھارتی میڈیا میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ منور فاروقی کو مہ جبین سے ملانے والی ان کی دوست حنا خان ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حنا خان نے مہ جبین کوٹ والا کو منور فاروقی کا میک اپ کروانے کے لیے ان کے پاس بھیجا تھا اور یہ دونوں کی پہلی ملاقات ثابت ہوئی جس کے دو ماہ بعد دونوں نے شادی کرلی۔

یاد رہے کہ منور فاروقی کی شادی کی تقریب میں بھی حنا خان کی شرکت کی خبریں زیرِ گردش ہیں کیونکہ حنا خان نے 26 مئی کو انسٹاگرام پر ایک اسٹوری جاری کی تھی جس میں وہ سجی سنوری نظر آئیں اور تصویر پر ’میرے یار کی شادی ہے‘ گانا لگایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل