ممتاز کامیڈین و شاعر منور فاروقی نے چُھپ کر دوسری شادی کرلی

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کامیڈین و شاعر منور فاروقی نے اپنے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں ایک نجی تقریب میں دوسری شادی رچا لی۔

بھارتی ریئیلیٹی شو ‘بگ باس’ کے 17ویں سیزن کے فاتح منور فاروقی 2023 کے آخر سے ایک سے زیادہ لڑکیوں کے ساتھ تعلقات میں رہنے کے سبب شہ سرخیوں کا حصہ بنے رہے۔ منور فاروقی کے مداح اس حوالے سے متجسس رہے کہ ان کی نئی گرل فرینڈ کون ہے لیکن اسٹینڈ اپ کامیڈین نے گرل فرینڈ کی شناخت منظرِ عام پر آنے سے قبل ہی اس سے شادی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا ’ٹائمز ناؤ‘ کی رپورٹ کے مطابق منور فاروقی نے دو ہفتے قبل چند قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں دوسری شادی کرلی ہے۔ دوسری شادی کی خبر پہلے ایک انسٹاگرام فین پیج نے جاری کی تھی جس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی لیکن ٹائمز ناؤ نے اس خبر کی تصدیق منور فاروقی کے قریبی ذرائع سے کی۔

ذرائع نے ٹائمز ناؤ کو بتایا کہ ’ ہاں منور نے شادی کرلی ہے لیکن وہ یہ بات خفیہ رکھنا چاہتا تھا اسی لیے آپ کو شادی کی کوئی خاص تصاویر بھی نہیں ملیں گی‘۔

فین پیج کے مطابق منور فاروقی نے ممبئی کے لگژری ہوٹل آئی ٹی سی مراٹھا میں 26 مئی 2024 کو مختصر سی تقریب میں نکاح کیا۔ منور فاروقی نے ’مہ جبین کوٹ والا‘ نامی لڑکی سے شادی کی ہے جو ممکنہ طور پر ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ فین پیج اور ٹائمز ناؤ کی رپورٹ میں نکاح کی تاریخ کا تضاد ہے، ٹائمز ناؤ کے مطابق شادی دو ہفتے پہلے ہوئی جبکہ فین پیجز کا دعویٰ ہے کہ منور کی شادی گزشتہ روز یعنی 26 مئی کو ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سال 2017 میں منور فاروقی نے پہلی شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا پیدا ہوا اور سال 2020 میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے اپنی پہلی بیوی سے علیحدہ ہوگئے جبکہ بیٹا ان کی اہلیہ کے پاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا