’کیا‘ موٹرپاکستان نے اپنی کراس اوور ایس یو وی ’کیا‘ اسپورٹیج کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم کمپنی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق یہ اپ ڈیٹ گاڑی کے اسپیشل ایڈیشن تک محدود ہے۔
کمپنی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ ’کیا‘ اسپورٹیج کا لمیٹڈ ایڈیشن کے لیے منفرد نئی علامت کے ساتھ حیرت انگیز نیا روپ متعارف کرایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
نئی علامت محدود وائٹ ایڈیشن کے لیے مختص ہوگی اور کار کے تمام ماڈلز یا ورژن پر نمایاں نہیں ہوگی۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپورٹیج لمیٹڈ ایڈیشن ایک منفرد نئی علامت کے ساتھ آتا ہے یعنی اپ گریڈ صرف ماڈل کے ایک مخصوص ایڈیشن کے لیے ہے۔
مزید پڑھیں
اچھی بات یہ ہے کہ نئے ایڈیشن کے ساتھ گاڑی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ لمیٹڈ ایڈیشن ماڈل کو حال ہی میں ’کیا‘ کے ڈیلرشپ کی طرف جانے والے کیریئر پر دیکھا گیا تھا۔
نومبر 2023 میں، ’کیا‘ موٹرز نے ’کیا‘ اسپورٹیج لمیٹڈ ایڈیشن لانچ کیا تھا، جسے ’کلیئر وائٹ‘ کہا جاتا ہے۔ اس ایڈیشن میں سیاہ فرنٹ گرل، لوئر گرل، سائیڈ اسکرٹس، فوگ لیمپ اور لوگو شامل ہیں۔