پنجاب حکومت کا ماحول دوست اقدام، ’لیکوئیڈ ٹری ‘منصوبے کو وسعت دینے کا فیصلہ

اتوار 14 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے ماحول دوست صوبے کے قیام اور جدید سائنسی حل کے ذریعے ماحولیاتی بہتری کے لیے ’لیکوئیڈ ٹری ‘منصوبے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ منصوبہ پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) کے زیر انتظام چلایا جا رہا ہے۔

ای پی اے کے مطابق لیکوئیڈ ٹری ایک جدید بایوٹیکنالوجی حل ہے جو مائیکرو الجی (خردبینی کائی) کے ذریعے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر کے ان شہری علاقوں میں فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد دیتا ہے جہاں روایتی درخت لگانے کی گنجائش محدود ہوتی ہے۔

فیصل آباد سے لاہور منتقلی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مطابق پاکستان کا پہلا ای پی اے سرٹیفائیڈ لیکوئیڈ ٹری منصوبے کی توسیع کے تحت فیصل آباد سے لاہور منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے کراچی سے خیبر تک مختلف علاقوں سے مائیکرو الجی کی 100 سے زیادہ اقسام جمع کی گئی ہیں۔

ابتدائی مرحلے میں تنصیب

منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں لیکوئیڈ ٹریز بڑے شاپنگ مالز، عوامی مقامات اور انڈور و آؤٹ ڈور مقامات پر نصب کیے جائیں گے تاکہ شہری فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔

مریم نواز نے کہاکہ یہ اقدام شہری مراکز میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور اسموگ کی بڑھتی ہوئی سطح کے تدارک کے لیے ایک سائنسی اور مؤثر حل ہے اور ماحولیاتی حالات کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ماحولیاتی بہتری کی جانب اہم قدم

وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کو ماحولیاتی بہتری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہاکہ تجارتی اور عوامی مقامات پر مصنوعی درختوں کی تنصیب صاف اور بہتر فضا کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔

حکام کے مطابق یہ منصوبہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت کی ٹیکنالوجی پر مبنی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ماحولیاتی آلودگی کے خلاف اقدامات

ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے رواں ہفتے صوبے بھر میں ماحول کے لیے مضر 36 چربی پگھلانے والے یونٹس مسمار کردیے جبکہ 6 یونٹس سیل کر کے ان کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

اپریل میں ای پی اے نے بڑے شہروں کی مارکیٹوں میں پلاسٹک فری زونز کے قیام کی کوششیں تیز کرتے ہوئے 75 مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی کا اعلان بھی کیا تھا۔

صنعتی آلودگی میں کمی کے لیے فریم ورک

ای پی اے نے صنعتی آلودگی میں کمی کے لیے ایک ضابطہ کار بھی متعارف کرایا ہے جس میں صنعتی علاقوں کے اطراف گرین بفر زونز کا قیام، شجرکاری مہمات کو لازمی قرار دینا اور درختوں کی کٹائی پر سخت کنٹرول شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ