ٹی20 ورلڈکپ 2024: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات

ہفتہ 1 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے لیے بے انتہا محبت اور جنون دیکھا ہے، ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اب اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں (30 اپریل کو) انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کی تھی جس میں کھلاڑیوں سے چند بؤلنگ اور بیٹنگ ٹپس سیکھی تھیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے لیے بے انتہا محبت اور جنون دیکھا ہے، موسم گرما میں بھی ہر کھلی جگہ پر پاکستان میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے، پاکستان، امریکا دونوں ہی کھیلوں کے لیے محبت رکھنے والے ملک ہیں۔

ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ امریکا پہلی بار ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی کررہا ہے، امید ہے کہ تمام میچز دلچسپ ہوں گے۔ ٹی20 ورلڈکپ کے لیے کپتان بابراعظم اور ٹیم پاکستان کے لیے ان کی نیک خواہشات ہیں۔

کھیل کا جوش دوبالا کرنے کے حوالے سے یہ خبر یقیناً دلچسپی سے خالی نہیں  کہ امریکا اور پاکستان دونوں ایک ہی گروپ میں شامل کیے گئے ہیں اور دونوں ممالک 6 جون کو ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گے جس کا کرکٹ شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ