پنجاب میں وزراتوں اور محکموں کے نظام میں انقلابی تبدیلی کا فیصلہ، مریم نواز نے منظوری دیدی

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں وزارتوں اور محکموں کی تاریخ کی سب سے بڑی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت فالتو، نکمّے اور خساروں کے شکار اداروں کی ڈاﺅن سائزنگ کی جائے گی، جبکہ ایک ہی کام کرنے والے زائد اداروں کو ختم کردیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ری اسٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی، ایک ہی کام کرنے والے اداروں کو ضم کیا جائے گا۔

امید ہے کہ ری اسٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ ، آسان اور تیز بنایاجائے گا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے اس فیصلے کے بعد ری اسٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اربوں روپے کی بچت ہوگی، حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp